میرا تعلق اس ملک سے ہے

میرا تعلق اس ملک سے ہے:
  1. میرا تعلق اس ملک سے ہے جہاں گالی نکالنے پر کوئی سزا نہیں مگر گالی کے بدلے میں سرزد ہونے والے قتل پر سزا ہے۔
  2.  میرا تعلق اس ملک سے ہے جہاں سرکاری اداروں میں کام نہ کرنے کی تنخواہ اور کام کرنے کی رشوت لی جاتی ہے۔ 
  3. میرا تعلق اس ملک سے ہے جہاں جوتیاں ائیر کنڈیشنز میں اور سبزیاں فٹ پاتوں پر بیچی جاتی ہیں۔
  4.  میرا تعلق اس ملک سے ہے جہاں دشمن کے بچوں کو پڑھانے کی بات تو کی جاتی ہے مگر اپنے بچے سڑکوں پر اوارہ گردی کرتے ہیں۔ اور پروٹوکول کے نام پر ہسبتالوں میں جان دیتے ہیں۔ 
  5. میرا تعلق اس ملک سے ہے جہاں "ؒلا" کرنے والے تو عدالتوں میں سفید جھوٹ کو بچانے کے چکر میں ہوتے ہیں مگر ''لاَ اِلٰہَ اِلَّا اﷲُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اﷲ '' پورا کرنے والوں کو سڑکوں پر گھسیٹا جاتا ہے۔
  6.  میرا تعلق اس ملک سے ہے جہاں پیزا ایمبولینس یا پولیس سے پہلے ایک کال پر پہنچ جاتا ہے۔ 
  7. میرا تعلق اس ملک سے ہے جہاں پڑھے لکھے نوکریوں اور جاہل قانون بنانے میں مصروف ہیں۔
  8.  میرا تعلق اس ملک سے ہے جہاں ووٹوں کو خریدا جاتا ہے اور ضمیر بیچے جاتے ہیں۔
  9.  میرا تعلق اس ملک سے ہے جہاں پر بے ضمیر کو "معزز" اور "زندہ جاوید" کو ذلیل کیا جاتا ہے۔
  10.  میرا تعلق اس ملک سے ہے جہاں پر جذبات سے کھیلا جاتا ہے اور احساسات سے بے مروتی کی جاتی ہے۔
  11.  میرا تعلق اس ملک سے ہے جہاں سرکاری ملازمت تو سارے کرنا چاہتے ہیں مگر سرکاری اداروں میں کام کرنا کوئی نہیں چاہتا۔
  12.  میرا تعلق اس ملک سے ہے جہاں کی خوبیاں چاند سے ملتی ہیں ۔ تم کیا جانو میرا تعلق کس ملک سے ہے۔ جی ہاں جہاں سیاسی رنگ باز اپنوں کو بچانے کے لئے کئی تقاریر کر جاتے ہیں مگر اس سیاست کو بچانے کی خاطر کارکنوں کو قربانی کی بھینٹ چڑھایا جاتا ہے۔ جہان پر " اپنا اپنا غیر غیر " ہوتا ہے۔ ۤپ جانتے ہو میرا تعلق کس ملک سے ہے؟؟؟ از قلم #muhammad_umar_farooq

تبصرے